Sunday, April 16, 2023

سندھ میں مذہبی رواداری

 Religious tolerance in Sindh

سندھ میں مذہبی رواداری

اسلام کوٹ میں نینو مل کے آشرم پر صبح شام لنگر چلتا ہے جہاں بغیر کسی مذہبی امتیاز کے ہزاروں  لوگوں کا کھانا کھلایا جاتا ہے۔

مٹھی شہر اور اس کے گرد و نواح میں ایک درجن مسلمان بزرگوں کی درگاہیں ہیں جن کے مولی ( کیئر ٹیکر) ہندو ہیں۔

مٹھی شہر میں ہندو کی ایک کمیونٹی ایسی بھی ہے جو عیدالیضحیٰ پر قربانی کرتی ہے یہ مقام مٹھی پریس کلب کے قریب ہی واقع  ہے۔

چند سال پہلے  ایک تبلیغی جماعت کے کچھ لوگ مٹھی کی جامع مسجد کے پیش امام مولوی محمد قاسم کے پاس ٹہرے ہوئے تھے۔ یہ لوگ جب نماز ادا کر کے مسجد سے باہر نکلے تو دیکھا کہ ایک ہندو خاتوں اپنا چھوٹا بچہ گود میں لئے ایک ہاتھ مسجد کی دیوار پر پھیر کے اسی ہاتھ کو اپنے بیٹے کے منہ اور سر پر پھیر رہی تھی۔ جب اس خاتون نے مولوی محمد قاسم کو دیکھا تو اپنا بیمار بچہ اکے پائوں میں رکھ دیا اور کہا کہ مولوی صاحب دعا کریں کہ میرا لال صحتیاب ہو جائے۔ مولوی قاسم نے تبیلیغی جاعت کے دوستوں کی طرف دیکھا اور کہا کہ آپ بتائیں کیا میں اس بچے کے لئے دعا نہ کروں؟

اس طرح  ہندو اکثریت والے ضلع عمرکوٹ کے مولانا عبدالرحمان جمالی علاقے میں رواداری کی بڑی علامت تھے۔جن کا چند سال پہلے انتقال ہوا، وہ بھی کوئی مذہبی امتیاز نہیں رکھتے تھے تھے۔ وہ ہندوئوں کے مذہبی تہواروں میں شرکت کرتے تھے۔

ایک عشرہ قبل کی بات ہے کہ مٹھی شہر میں واقع جامع مسجد کی تعمیر اور توسیع کا پلان بنایا گیا۔ یہ مسجد ہندو براری کے علاقے میں ہے۔ اس توسیعی منصوبے میں ایک بیوہ خاتون بیگم ٹیکم کھتری کا مکان آ رہا تھا۔ اس خاتوں کو مسجد کمیٹی نے خطیر رقم  پیش کی۔ لیکن اس نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اللہ کا گھر بن رہا ہے اس کے عوض پیسے نہیں لیں گے۔ جب زیادہ اصرار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہمارا ہی اللہ ہے۔

 ہندوئوں کے تہوار کے موقع پر رامائن ڈرامہ پیش کیا جاتا ہے۔ برسہا برس سے مٹھی میں یہ ڈرامہ حاجی محمد دل لکھتے ہیں۔حاجی محمد دل ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر بھی رہے ہیں۔

 مٹھی عمرکوٹ، چھاچھرو،اور میرپورخاص میں ہندو محرم الحرام بالکل شیعہ کیمونٹی کی طرح مناتے ہیَ وہ ماتمی جلوس بھی نکالتے ہیں۔ ماتم بھی کرتے ہیں اور مجلس عزا بھی منعقد کرتے ہیں۔ ان کے پاس ہندو کمیونٹی سے ہی مجلس پڑھنے والے ہیں جن میں ایک روی شنکر حیدری ہیں جبکہ دوسرے ہندو ذاکر چند سال پہلے انتقال کر گئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=vXx3xkWr2p0

https://www.youtube.com/watch?v=ab90-QpIAGg

 


No comments: